اسلام آباد( ہمگام نیوز ) اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے این این نے کارروائی کرتے ہوئے ٹراوزر میں چھپائی کروڑوں روپے مالیت کی کوئین برآمد کرلی ، تاہم کوئی گرفتاری عمل می نہیں آئی ۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز ( ASF ) کا کہنا ہے کہ جہاز سے نکالے گئے کچرے سے ٹراؤزر برآمد ہوئے تھے ، جب ان ٹراوزرز کی جان پڑتال کی گئی تو ان میں سے کوئین برآمد ہوئی ۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق پونے دو کلو کے قریب کوکین ٹراؤزر میں سلائی کرکے چھپائی گئی تھی ۔
اے ایس ایف کے مطابق نامعلوم ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔