ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںمنگچر ، زمینداروں کا ہمسایہ ممالک سے زرعی اجناس کی درآمد ،...

منگچر ، زمینداروں کا ہمسایہ ممالک سے زرعی اجناس کی درآمد ، کے خلاف احتجاج ، قومی شاہراہ بلاک

 

منگچر ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق منگچر میں زمینداروں نے ہمسایہ ممالک سے پیاز ٹماٹر اور دیگر زرعی اجناس کی درآمد کے خلاف احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دیا انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد سرک کھول دی گئی ۔

منگچر زمینداروں نے ہمسایہ ممالک سے پیاز ، ٹماٹر ودیگر سبزیات اور زرعی اجناس کی درآمد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگچر بازار کے مقام پر دھرنا دیا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دیا انتظامیہ نے مذاکرات کرنے ہڑتال کرنے سڑک کھول دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کے روز صبح دس بجے زمینداروں نے منگچر بازار میں دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دیا سر دارزاده حاجی نور احمد لانگو ، سر دارزاده شاه خالد لانگو و دیگر زمینداروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی بلوچستان کے زمینداروں کی ٹماٹر ، پیاز ، سیب و دیگر زرعی اجناس تیار ہوتی ہے ۔

 

تو حکومت جان بوجھ کر ہمسایہ ممالک انڈیا ، ایران ، افغانستان سے ان زرعی اجناس کی درآمد شروع کرتی ہے جس سے زمینداروں کی اجناس کی قیمت اتنی گر جاتی ہے کہ مارکیٹ تک کرایہ کی قیمت بھی نہیں نکالتی ہے پہلے بجلی کی بحرانوں اس کے بعد سیلابی صورتحال نے زمینداروں اور کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچایا اب سبزیات و دیگر زرعی اجناس کی قیمتوں کی گراوٹ سے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے زمینداروں کا نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہا ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران ، افغانستان اور انڈیا سے پیاز ، ٹماٹر و دیگر زرعی اجناس کی درآمد کرنا بند کر کے ان زرعی اجناس کی دیگر ممالک کو برآمد کرنا شروع کریں ورنہ ہم ہر قسم کی احتجاج جاری رکھیں گے اور تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ ، تحصیلدار منگچر محمودا حمدکر د ، رسالدار میجر علی اکبر مینگل ، ایس ایچ او علی اصغریچاری ، ودیگر نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے سڑک کھول دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز