حب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے حب سے اغواء ہونے والی خاتون اور دو بچوں کو بازیاب کرلیا –
کوہلو انتظامیہ کے مطابق لیویز کیو آر ایف نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ماوند میں کاروائی کرتے ہوئے حب چوکی سے اغوا ہونے والے خاتون (س) کو دو بچوں صفیہ بی بی اور عبدالخان کے ہمراہ بازیاب کرلیا ہے،
ان کے مطابق کاروائی کے دوران لیویز فورس نے فاروق نامی اغواء کار کو بھی گرفتار کرلیا ہے-


