یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںوندر کے نواحی علاقوں میں ملیریا وبا بے قابو، سینکڑوں افراد متاثر

وندر کے نواحی علاقوں میں ملیریا وبا بے قابو، سینکڑوں افراد متاثر

وندر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق وندر کے دیہی علاقہ رانا بھٹ میں ملیریا کی وبا پھیل گئی اوسطا ہر گھر میں 3 سے 5 مریض ملیریا میں مبتلا ہیں بچوں کی بڑی تعداد ملیریا کا شکار ہوگئی ہے ـ ڈاکٹروں کے پاس جا جا کے تنگ ہوگئے ہیں پیسے ختم کر دیئے مریضوں کو کوئی افاقہ نہ ہوا رانا بھٹ کے مکینوں نے ڈی ایچ او سے اپیل کی ہے کہ رانا بھٹ میں فوری طور پر میڈیکل کیمپ لگایا جائے رانا بھٹ میں اندازے کے مطابق تین سو سے زائد لوگ ملیریا کا شکار میں جنکے پاس اب مزید آنے جانے کے لئے کرایہ بھی نہیں کہ گھر والوں کا علاج کرایا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز