یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیع مینگل کا دست راست...

خاران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیع مینگل کا دست راست شیخ سلیم اللہ تگاپی 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

خاران ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران سول ہسپتال میں 4 افراد کی لاشیں اور ایک شدید زخمی لائی گئی ہے جن کی شناخت ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ اور شفیق مینگل کا دست راست سلیم اللہ تگاپی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ناموں سے ہوئی ہے

شیخ سلیم اللہ تگاپی خاران سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی کی سرپرستی میں کام کرنے والے ڈیتھ سکواڈ کے انتہائی اہم کارندوں میں سے ایک تھا

شیخ سلیم پچھلے کہیں سالوں سے شفیق مینگل کے مین کیمپ وڈھ خضدار میں رہائش پذیر تھے

زرائع کے مطابق شیخ سلیم پچھلے کہی مہینے سے خاران میں پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ فوجی آپریشنوں بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے اور علاقے میں مقامی لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کرنے میں پیش پیش تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز