کوئٹہ( ہمگام نیوز) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر بر قرار، کل بھی موسم شدید سر د اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی 12، نوکنڈی میں 10، دالبندین، میں 09، کوئٹہ میں 08، پنجگور اور ژوب میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دو سری جا نب سے سردی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں گیس کی بند ش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھر یلوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔
محکمہ موسمیات نے آج (اتوار)کو بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔