کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے شہر کیچ اور خضدار میں پاکستانی فوج کا جارحیت جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے کلبر میں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کے گاڑیوں کو مذکورہ علاقے کیجانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
دوسری جانب خضدار سے اطلاعات ہیں خضدار کے علاقے گریشگ میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔
مذکورہ آپریشنوں میں کسی بھی قسم کے نقصانات کی تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ حکام نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ کوہلو میں گذشتہ روز سے پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے، آج صبح کاہان شہر میں آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ گذشتہ روز کوہلو کے علاقے جنتلی، سخین اور لوپ کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں رہیں جبکہ آج فوجی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کاہان شہر میں اتارا جارہا ہے