تمپ ( ہمگام نیوز) تمپ سرحدی علاقہ کرپاسی تگران یونین کونسل 44 کے باغات کو دو دن پہلے نامعلوم اشخاص نے آگ لگاکر جلایا تھاجس سے پورا نخلستان جل کر راکھ ہوگیا۔

علاقے کے معتبر شخصیت اعظم صاحب خان نے میڈیا کو بتایا کہ بارڈر ہمیں فائدہ دینے کے بجائے ہمارے لئے نقصان کاباعث بن رہاہے ،ہمیں اپنے جدی،پدری باغ وباغات سے محروم کیا جارہا ہے حکومت وقت جلد انکوائری کرکے ہمارے نقصانات کا ازالہ کرے۔