دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںنہبندان میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری...

نہبندان میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 28 مئی کو صوبہ جنوبی خراسان کے علاقے نہبندان میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید ہوئے۔

 

 شہید ہونے والے ان دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت 35 سالہ عبدالحکیم توتازہی ولد حسن اور 35 سالہ خدا نظر توتازہی ولد عیسی جو کہ دونوں کا تعلق نصرت آباد زاہدان سے بتایا گیا۔

 

 واضح رہے کہ عبدالحکیم اور خدا نظر موٹرسائیکل پر نہبندان سے گھر واپس جارہے تھے کہ جنوبی خراسان رینجرز کی فائرنگ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

 

 واضح رہے کہ صوبے کے شمالی علاقہ جات اور صحرائی میدانی علاقوں میں رہنے والے زیادہ تر لوگ مویشی پالنے اور اونٹوں کی افزائش میں مصروف ہیں۔ جہاں ان کی زندگی کئی طرح سے خطرات سے دوچار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز