پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور سے قبضہ گیر پاکستان آرمی نے دو معصوم بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سریکوران سے پاکستان آرمی نے گھروں پر دھاوا بول دیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پاکستان آرمی نے گھروں پر حملے کرکے بلوچ چادر و چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے دو معصوم بلوچ نوجوان یحیٰی بلوچ اور ساجد پسران کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔