جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeانٹرنشنلبلینکن کے دورے کے بعد امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب...

بلینکن کے دورے کے بعد امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کو’ڈکٹیٹر‘ قرار دیا

واشنگٹن (ہمگام نیوز) دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے دورہ چین کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے آج بدھ کو اپنے چینی منصب شی جن پنگ کو’آمر‘ قرار دیا۔

بائیڈن نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اگلے چند مہینوں میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ چین کے رہ نما فروری میں امریکا کی طرف سے مار گرائے جانے والے مبینہ جاسوس غبارے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں تھے۔

بائیڈن کا چینی صدر سے متعلق متنازع بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔

بلینکن دُنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تناؤ کو کم کرنے اور براہ راست تصادم سے بچنے کی کوشش میں سینیر چینی حکام سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔ بلینکن کو بہت پہلے چین کا دورہ کرنا تھا تاہم امریکی فضا میں مبینہ چینی جاسوس غبارے کے واقعے نےان کے دورے کو موخر کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز