دشتیاری (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 26 جولائی کو دشتیاری شہر کے سرحدی علاقے کالانی میں دو نوجوان بلوچ فیولر کی تیل سے بھری گاڑی الٹنے سے دونوں جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے ان دو نوجوانوں کی شناخت 19 سالہ ابوذر رحمت زہی ولد حبیب ساکن گورگیج گاؤں دشتیاری ہے جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پسنی سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ احمد بلوچ کے نام سے بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ دشتیاری شہر کے علاقے کالانی میں صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کام کے لیے آیا ہوا احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ابوذر جو کہ کوما میں تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔