دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںنورخاتون و بچوں کی گمشدگی اور غلام فاروق قتل کیخلاف مظاہرہ ہوگا:...

نورخاتون و بچوں کی گمشدگی اور غلام فاروق قتل کیخلاف مظاہرہ ہوگا: وی بی ایم پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا نورخاتون و اسکے بچوں کی جبراً گمشدگی اور غلام فاروق زہری کے قتل کیخلاف مظاہرے کا اعلامیہ جاری۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماماقدیربلوچ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کوئٹہ سے چند روز قبل بلوچ خاتون نورخاتون و اسکے بچوں کی جبراً گمشدگی اور غلام فاروق زہری کے ماورائے آئین قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ 3 ستمبر بروزِ اتوار سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔

انہوں نے وکلاء برادری، سیاسی پارٹیوں، طلبہ تنظیموں، صحافیوں اور ہر مکتبِ فکر کے افراد سے شرکت کی درخواست کرکے کہا کہ نورخاتون و انکے بچوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے، لاپتہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی کیخلاف اور جبری گمشدگیوں کے روکھ تام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز