کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں زین کوہ، سوئی اور ڈیرہ بگٹی شہر سے ساٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اور چھ ہیلی کاپٹر اس وقت مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج وسیع آپریشن کی غرض سے عام آبادیوں پر حملہ آور ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مخلتف مقامات پر بی ایل ٹی کے مزاحمت کاروں کی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دیگر تفصیلات بعد میں میڈیا کو جاری کردی جائے گی۔