شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے سیف اللہ رودینی ولد داد خدا کی جبری گمشدگی کو 10 سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے پر 22 نومبر 2023 کو شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ایکس پر مہم چلائی جائے گی۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ رودینی پولیس میں ملازم تھا 22 نومبر 2013 کو جب وہ اپنے گھر سوراب سے خضدار ڈیوٹی پر جارہے تھے انہیں راستے سے جبری لاپتہ کیا گیا، 10 سال مکمل ہونے کے باوجود تاحال لاپتہ ہیں۔

 بیان میں سیاسی و سماجی کارکنوں، صحافی حضرات، سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سمیت زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مہم میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مہم میں شامل ہوکر ہیش ٹیگ ReleaseSaifUllahRodeni# استعمال کرکے جبری گمشدگی کے شکار سیف اللہ رودینی کے خاندان کی آواز بنیں۔