نوشکی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نوشکی میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق۔ نوشکی صدر تھانہ کے ایس ایچ او اسد اللہ مینگل نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
کلی قادر آباد میں ایس ایچ او نے قبائلی رہنما حلیم خان سرپرہ کے گھر میں چھاپے کی غرض سے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر خاتون پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں، جس پر نوشکی کے قبائل اور عوام نے ڈی سی آفس کے سامنے ایس ایچ او کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جائے ۔ یاد رہے کہ ایس ایچ او اسد اللہ مینگل کیخلاف شہریوں پر بلا وجہ تشدد کی انکوائری پہلے سے بھی چل رہی ہے۔