سراوان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو بیٹے سمیت یرغمال بنانے کی کوش میں بیٹے کو قتل کرکے باپ کو یرغمال بنا لیا ۔ قتل ہونے والے بیٹے کی شناخت 26 سالہ یاسین رئیسی ولد محمد ہے اور یرغمال ہونے والے کا محمد رئیسی ہے جن کا تعلق جالک سے ہے ۔

ذرائع کے مطابق جب نامعلوم مسلح افراد محمد کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہے تھے تو ان کے بیٹے (یاسین) نے انہیں فائرنگ کرنے سے روکا اسی اثنا میں یاسین کو ایک گولی لگی جو کہ زخمی ہوا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جب کہ مسلح افراد نے ان کے والد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

 رپورٹ موصول ہونے تک مسلح افراد کے محرکات اور شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔