اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ جہانزیب بلوچ کی بھانجی ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ میں گزشتہ 8 سالوں سے روڈوں پر ٹھوکریں کھا رہی ہوں یہ عمر میری پڑھائی کی ہے مگر میں پریس کلبوں کے سامنے خوار ہوں۔خدارا میرے ماموں کو بازیاب کرو۔ جہانزیب بلوچ جو 3 مئی 2013 سے لاپتہ ہے اس کی بھانجی ماہ نور جس کی عمر 9 سال ہے وہ اِن دنوں اسلام آباد کیمپ کا حصہ ہے، انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ماموں کی باحفاظت بازیابی کے لئے کرداد ادا کریں۔