تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے مختلف علاقوں میں بی ایل اے کی جانب سے ریاستی الیکشن کے خلاف وال چاکنگ کیا گیا ۔ وال چاکنگ میں مختلف نعرے درج کیئے گئے جس میں لکھا گیا تھا کہ الیکشن نہیں بلکہ آزادی تمام مسائل کا حل ہے عوام الیکشن سے بائیکاٹ کریں بی ایل اے زندا باد آزاد بلوچ کے نعرے لکھے گئے ۔ جبکہ بلوچ عوام سے قابض ریاست کی نام نہاد الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں، نوک آباد ، کوشقلات میں بھی الیکشن کے بائیکاٹ کو لے کر چاکنگ میں لکھا گیا کہ نو الیکشن اونلی آزادی سمیت دیگر مختلف نعرے درج تھے ۔