سراوان (ہمگام اپڈیٹ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات    کی صبح کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان اور اس کے گردونواح میں بلوچ شہریوں کے متعدد رہائشی مکانات پر قابض پاکستانی فوج کے میزائلوں کی زد میں آئے معتدد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ایک زخمی بلوچ شہری کی اور متعدد تباہ شدہ مکانات تصاویر جاری کر دیئے گئے ہیں ـ   تاہم اطلاع کے وقت تک ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم شائع شدہ تصاویر کے مطابق ایک شخص زخمی ہوا ہے۔   پاکستانی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنی سرزمین پر ایران کے حالیہ حملے کے بدلے میں اس نے ایرانی سرزمین پر بلوچ آزادی پسند گروپوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔   پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ اس حملے میں اس نے ایران کے اندر میزائل اور ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بلوچ آزادی پسند گروپوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔