تربت (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر لالہ رشید اور سنیٹر کہدہ اکرم دشتی کے قافلے پر فائرنگ کی۔
بتایا جارہا ہے کہ گولیاں گاڑی سامنے والی شیشے پر لگیں تاہم بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی انتخابات کو مسترد کرتے رہے ہیں ، جبکہ حالیہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو الیکشن مہم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
اتوار کی شام خاران میں ایک امیدوار کے گھر پر بم حملہ کیا گیا ،اس کے علاوہ پچھلے دنوں تربت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سابق سنیٹر اسلم بلیدی بھی ایک حملے میں زخمی ہوئے تھے۔