بارکھان (ہمگام نیوز ) بارکھان کے علاقے ناھڈ کوٹ میں نامعلوم افراد نے ایک سرکاری عمارت کو بم حملے میں تباہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت کو آنے والی پاکستانی انتخابات کیلئے بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی تیاری ہورہی تھی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان بھر میں ریاستی انتخابات سے جڑے امیدواروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے شدت اور تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔