کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز بارکھان کے علاقے ناھڈ کوٹ میں پاکستانی انتخابات کی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والے ایک سرکاری تنصیب کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا اس حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
آزاد بلوچ نے مزید کہا کوہلو و بارکھان سمیت مقبوضہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں ریاستی انتخابات کی سرگرمیوں پر ہمارے سرمچار کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔ لہذا عوام ان سرگرمیوں سے حد درجہ دوری اختیار کرے، اگر کسی کو کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔