خاران (ہمگام نیوز ) ذرائع کے خاران کے مختلف علاقوں میں بی ایل اے کی حمایت میں وال چاکنگ کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ راجی فوج بی ایل اے کی حمایت میں خاران کے مختلف علاقوں بشمول سراوان، کانیان اور کنری میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔

چاکنگ میں بی ایل اے اور آزاد بلوچستان کے نعرے لکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خاران میں حالیہ ریاستی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن سے منسلک نام نہاد نمائندوں اور ریاستی دفاتر و تنصیبات پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں اکثر حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے کی جانب سے قبول کی جاچکی ہے۔