بلیدہ(ہمگام نیوز) بلیدہ میں بوائز ہائی سکول سلو میں ہونے والے پولنگ اسٹیشن کو آج صبح بم حملے کا نشانہ بنایا گیا

تفصیلات کے مطابق آج صبح نامعلوم افراد کی جانب سے بوائز ہائی سکول سلو والے پولنگ اسٹیشن کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

واضح رہے آج صبح سے بلیدہ میں پیش آنے والا یہ دوسرا دھماکہ ہے جبکہ تربت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر تواتر کے ساتھ حملے جاری ہیں۔

جیوانی میں اب تک 7 دھماکے، خاران میں ایک جبکہ بلوچستان کے دوسرے کئی علاقوں میں متعدد دھماکے پیش آئے ہیں ۔