پسنی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج صبح پسنی میں پولنگ شروع ہونے سے قبل دو مختلف پولنگ سٹیشنز میں یکے بعد دیگرے دو زوردار دھماکے ہوئے۔
حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ پہلا دھماکہ پراھگ محلہ وارڈ نمبر 7 کے پولنگ سٹیشن کے قریب ہوا ہوا ہے جبکہ دوسرا حملہ بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1 میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملوں میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گوادر میں اب تک ایک درجن سے زائد پولنگ سٹیشنوں میں دھماکے ہوچکے ہیں، مزید حملوں کی اطلاعات ہیں مگر انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید حملوں کے بارے معلومات کے حصول کی کوشش جاری ہے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔