تربت (ہمگام نیوز )کہدہ یوسف بوائز ہائی سکول میں بم دھماکہ، کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح 8:30 بجے تربت کے علاقے آبسر میں کہدہ یوسف بوائز ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
خیال رہے اس سے قبل تربت شہر ہی میں ماڈل اسکول کو بھی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ان حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔