سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سراوان کے علاقے پرکنت نامعلوم شخص نے چاقو سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے پرکنت میں نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کرکے 28 سالہ عبدالمالک سیاھانی کو قتل کر دیا ۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام کو ایک شخص نے عبدالمالک کو گردن، پیٹ اور دل کے حصے میں چاقو سے وار کرکے اسے زخمی کر دیا تاہم ایک گھنٹے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 بعض مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کی وجہ خاندانی جھگڑا تھا جس کی وجہ سے اسے قتل کر دیا گیا۔