زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو زاہدان کے علاقے سرجنگل کے کولچت گاؤں میں ٹریفک حادثے میں آگ لگنے سے ایک بلوچ سوختبر جانبحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے سرجنگل کے گاؤں میں ٹریفک حادثے کے بعد آگ لگنے سے ایک بلوچ تیلکش 22 سالہ خالد براہوہی ولد امام خان ساکن سفید آبہ نمروز جانبحق ہوگیا ۔
یہ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب زاہدان کے علاقے کلچات گاؤں زاہدان میں اس وقت پیش آیا جب خالد کی گاڑی نامعلوم وجوہات کی بنا پر سڑک سے اتر کر الٹ گئی۔
گاڑی الٹ جانے کے نتیجے میں آگ لگنے سے وہ آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا۔