سراوان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سراوان کے علاقے گشت میں نامعلوم مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ، دونوں طرف فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس جھڑپ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ جھڑپ اتوار کی شام تقریباً گیارہ بجے اس وقت ہوئی جب مسلح افراد نے سراوان کے علاقے گشت میں فورسز کی اہداف پر فائرنگ شروع کردی۔
خبر کے ترتیب دینے تک اس جھڑپ میں ممکنہ جانی نقصان کی مقدار کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔














