مہگس(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے مہگس کے شہر آشار علاقے میں کئی جگہوں پر الگ الگ چھاپوں میں چار بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور 23 دن گزرنے کے باوجود تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس کے علاقے آشار میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے کئی جگہوں پر چھاپے مار کر 4 بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد میں سے ایک شخص کی شناخت 19 سالہ محمد کریمزہی ولد ادریس ہے جو کہ آشار کا رہائشی ہے۔ تاہم دیگر گرفتار تین افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

رپورٹ موصول ہونے تک ان شہریوں کے خلاف لگائے گئے الزامات اور ان کے صحیح مقام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔