سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںخاش، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ گرفتار

خاش، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ گرفتار

خاش(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کی شام کو قابض ایرانی فورسز نے

 خاش میں واقع گرنچان کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں فورسز نے فوجی اور ذاتی گاڑیوں کے ساتھ گرنچان کے علاقے پر چھاپہ مارا اور ایک ٹویوٹا وین کے ٹائروں پر فائرنگ کرنے کے بعد اس میں سوار افراد کو گرفتار کر کے بغیر عدالتی حکم کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

تاہم رپورٹ موصول ہوجانے تک ان بلوچ شہریوں کی شناخت اور الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز