خاران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے خاران گواش میں بھٹ لیویز چیک پوسٹ کے قریب نام نہاد سی پیک روٹ پر قیمتی پتھر لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کث کے مطابق حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی شناخت محمد انور کے نام سے ہوئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ گاڑیاں استحصالی منصوبے کے تحت چاغی سے کرومائیٹ لیکر کراچی جارہے تھے، خاران گواش لیویز چیک پوسٹ کے قریب مسلح افراد نے ٹرک پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث کمپنیوں و ریاستی اداروں پر حملے بلوچستان بھر میں ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں اور ہنوذ جاری ہیں۔

خاران میں سی پیک روٹ پر گزشتہ ایک ماہ میں قیمتی پتھر لیجانے والی گاڑیوں پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل کنری کراس کے قریب سیندک سے سنگ مرمر لےجانے والے ٹرالروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری ازادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا تھا۔ بی ایل اے نے اپنے قبولیتی بیان میں استحصالی منصوبوں کے معاونت کاروں اور کمپنیوں کو تنبیہ کیا تھا کہ وہ ان سرگرمیوں سے باز رہیں۔

خاران میں گزشتہ سال بھی استحصالی منصوبوں کے ماونت کاروں پر حملے ہوچکے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔