کیچ: (ہمگام نیوز) پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے ، مند کے رہائشی 2 نوجوان پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مند کے گاؤں کوہ پشت کے رہائشی دو نوجوان فیصل ولد آدم اور حارث ولد شاہ بیگ جو مند سے مسافر کوچ میں کراچی جاتے ہوئے پسنی کے زیرو پوائٹ پر خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
لواحقین نے انکی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ہفتہ کی رات وہ مسافر کوچ میں کراچی کیلئے سفر کر رہے تھے۔ جب مسافر کوچ زیروپوائنٹ پسنی پہنچی تو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے انہیں مسافر کوچ سے اتار کر نامعلوم جگہ لے گئے۔
لواحقین کے مطابق جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔