تفتان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کی صبح تفتان شہر کے علاقے گوہرکوہ کی حدود میں ایندھن بردار گاڑی الٹنے کے بعد آگ لگنے سے ایک بلوچ تیلکش آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
جاں بحق بلوچ تیلکش کی شناخت 30 سالہ واحد ساسولی کے نام سے ہوئی زخمی تیلکش کی شناخت رپورٹ موصول ہونے تک نہیں ہو سکی ـ
رپورٹ کے مطابق گوہر کوہ کے علاقے میں ایندھن بردار ٹویوٹا وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی کا ڈرائیور آگ کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گیا اور اس کا ساتھی بھی شدید زخمی ہوگیا۔














