پنجشنبه, نوومبر 21, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں پولنگ نظر آیا۔

بلوچستان میں پولنگ نظر آیا۔

اوتھل (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ہنگول نیشنل پارک کے قریب نانی مندر کے علاقے میں طویل عرصے بعد پولنگ دیکھا گیا۔بلوچستان میں واقع اگورکے شمال میں ہنگول نیشنل پارک کےسنگلاخ چٹانوں پرمٹرگشت کرتے پرشین تیندوے کی مٹرگشت کی فوٹیج منظرعام پرآئی ہے۔

یاتری نے مندرکےعین سامنے والے پہاڑی سلسلے پرشین تیندوے (فارسی تیندوے) کی نقل وحرکت کی عکس بندی اپنےموبائل فون سے کی۔تکنیکی مشیرڈبلیوڈبیلوایف (پاکستان) محمد معظم خان کا کہنا ہے کہ پرشین تیندوے کی تصدیق چیف کنزرویٹروائلڈ لائف بلوچستان شریف الدین بلوچ نے کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فارسی تیندوے کو مقامی طور پر پھولنگ کے نام سے جانا جاتا ہے جس کی آبادی ہنگول نیشنل پارک میں موجود ہے، بمعظم خان نے قابض پاکستان کی میڈیا کو بتایا کہ دنیا بھرمیں اس نسل کے تیندوے کی تعداد 1200 رہ گئی ہے، جس میں سے 800 کے قریب ایران میں موجود ہیں جبکہ قابض پاکستان میں یہ تعداد 200 کے لگ بھگ ہے، اس کےعلاوہ پرشین نسل کا تیندوا ترکی میں بھی پایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی تعداد کم ہونے سے یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ کہیں یہ معدومیت سے دوچارنہ ہوجائے، لیپرڈ کی یہ نسل انٹرنیشنل یونین فارکنزرویشن آف نیچر (آئی یوسی این)کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز