راسک (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق راسک میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز

راسک میں واقع گاؤں ھدار میں ایندھن بردار گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ تیلکش جاں بحق ہوگیا۔

 بلوچ تیلکش کی شناخت مصطفی ہوت ولد عبدالطیف کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ جکیگور میں واقع باپتان کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ مصطفیٰ کی گاڑی سڑک سے ہٹ کر وادی میں جا گری تھی ۔ جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز راسک کے علاقے کہیری میں نسان پک اپ گاڑی اور گزرنے والی پیوجو کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

 خبر لکھے جانے تک اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔