{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) بروز جمعہ کو ایرانشہر میں پاستور کراس روڈ پر قابض ایرانی پولیس نے دو نہتے بلوچ شہریوں کو بغیر کسی روک ٹوک اور پیشگی وارننگ کے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بلوچ فرزند شہید ہوگیے ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان دونوں شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 ذرائع کے مطابق آج جمعہ کی شام ایرانشہر میں پاستور کراس پر تعینات پولیس اہلکاروں نے اس چوراہے میں واقع صادرات بینک کے سامنے فٹ پاتھ پر سفر کرنے والے دو بلوچ شہریوں پر فائرنگ کی جس سے دونوں شہید ہوگئے۔

قابض ایرانی فورسز نے ان شہریوں پر فائرنگ کرنے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔