زاہدان (ہمگام نیوز ) بروز ہفتہ کی شام کو دو بلوچ طایفوں بہادر زہی اور بولاک زہی نے مولوی عبدالحمید، بلوچ عمائدین اور معتقدین کی ثالثی سے زاہدان کے مکی مسجد میں پر امن صلح کرکے ایک دوسرے کو معاف کر دیا ۔
کہا جاتا ہے کہ ان دو طایفوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے تین افراد مارے گئے۔ ان دونوں قبیلوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح اور معائدہ ایک دوسرے کو معاف کر دیا
اور ایک دوسرے سے گلے مل کر اختلافات کو ہوا نہ دینے کا وعدہ کیا۔