دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںتربت، لاپتہ افراد کے لواحقین کا آج شام چھ بجے دھرنا ڈی...

تربت، لاپتہ افراد کے لواحقین کا آج شام چھ بجے دھرنا ڈی سی آفس تربت کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان

تربت (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرناگاہ سے جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں کہاکہ وہ گزشتہ چار دنوں سے شہید فدا چوک پر دھرنا دیکر بیٹھے ہیں انہیں سرکار کی جانب مطمئن کن جواب نہیں ملاہے لہذا آج شام  6بجے وہ احتجاجی دھرنے کو ڈی سی آفیس تربت کے سامنے منتقل کریں گے ۔

لواحقین نے تمام سیاسی وسماجی تنظیموں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ہمارے دھرنے میں شمولیت کریں ۔

یادرہیکہ اس وقت کیچ کے مختلف علاقوں بلیدہ،پیدارک اور تربت سٹیبسے تعلق رکھنے والے 6لاپتہ افراد کے لواحقین تربت شہید فدا چوک پر پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنا دیکر بیٹھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز