یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات تین افراد جانبحق دو زخمی، ...

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات تین افراد جانبحق دو زخمی، کوئٹہ سے لاش برآمد

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جانبحق، دو زخمی جبکہ کوئٹہ سے ایک لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوراب میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے،صباح نیوز کے مطابق گدر رودینی ایریا میں مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہے، مسافر کوچ کراچی کوئٹہ سے تربت جا رہی تھی، حادثہ مسافر کوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے، جاں بحق کا تعلق گدر ایریا سے ہے، جاں بحق افراد کو آر ایچ سی ہتھیاری گدر منتقل کر دیا ہے۔

چمن اور پیر علیزئی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون جاں بحق ، دوافرادز خمی ہوگئے ، صباح نیوز کے مطابق پہلا واقع چمن رحمان کہول روڈ پر پیش آیا جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا، فائرنگ کے بعدمسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ جاں بحق خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جبکہ دوسرا واقعہ جنگل پیرعلیزئی میں رونما ہوا جہاں پر دو گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے دوران دو بھائی طاہر ولد غلام محمد قاہر ولد غلام محمد قوم توخی شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء کوئٹہ میں ڈیم سے ایک لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کلی خلی ڈیم سے ایک لڑکے کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز