تربت، (ہمگام نیوز) زرائع کے مطابق گزشتہ رات ڈھائی بجے کے وقت مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت ،بالیچہ تحصیل تمپ سے عبید میر جلال خان کو قابض فورسز نے گھر سے جبری لاپتہ کردیا ہے۔
کم عمر نوجوان عبید بلوچ میر جلال خان نیکی کے فرنزد اور سماجی ورکر زبیر آسکانی کے چھوٹے بھائی ہیں.
اہل خانہ نے قابض پاکستانی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عبید بلوچ ایک کم عمر لڑکا ہے، اگر کسی نام نہاد ادارے کو ان سے شکایت تھی تو سرپرستوں کو بتا دیتے انہیں جبری طورپر لاپتہ ایک غیر انسانی عمل ہے ۔ لہذا حکام سے گزارش ہے کہ انہیں فوری طورپر رہا کریں۔