جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز کی فضائی کمک کے سلسلے میں ہیلی کاپٹروں کے...

قابض پاکستانی فورسز کی فضائی کمک کے سلسلے میں ہیلی کاپٹروں کے پروازیں

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج کے دن قابض پاکستانی فورسز کی فضائی مدد و کمک کے سلسلے میں قلات کے علاقے ہربوئی اور زہری میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔

مزید اطللاعات کے مطابق قلات کے مختلف علاقوں میں جاری قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت اور آپریشن کو تیز کرنے کیلئے مزید نفری اور رسد پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹروں کی وساطت سے مدد و کمک حاصل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاؤہ، فضائی نگرانی اور کاروائیوں کیلئے بھی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ قابض ریاستِ پاکستان نے “عزم استحکام” کے نام پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ جس کا مقصد بلوچستان میں جاری آزادی پسند مسلح تنظیموں کے کاروائیوں کا تدارک اور مکمل چھٹکارا پانا ہے۔

مزید خیال رہے کہ قابض پاکستانی فوج “عزم استحکام” آپریشن چین کے ہدایات اور معاونت سے کررہا ہے تاکہ چین کے شہریوں اور تنصیبات کو بلوچ مسلح تنظیموں کے حملوں سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز