جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز کا نیو کاہان پر سرچ آپریشن، متعدد گھروں میں تلاشی

پاکستانی فورسز کا نیو کاہان پر سرچ آپریشن، متعدد گھروں میں تلاشی

شال : (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی جانب واقع علاقہ ہزار گنجی نیو کاہان پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں میں گھس کر تلاشی لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے رہائشیوں کو کافی زد و کوب کیا ہے۔ تاہم، اس سرچ آپریشن میں گرفتاری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے آپریشن کے نام پر عام لوگوں کے گھروں میں گھس کر علاقائی روایات اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے عام لوگوں ازیتیں دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز