کہنوج(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کی شام کو کہنوج کے ناصر آباد گلی میں قابض ایرانی فورسز کی کئی گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے ایک بلوچ سوختبر کی گاڑی کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شہید اور ایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا ۔
شہید ہونے والے سوختبر کی شناخت 23 سالہ نوید فولاد زہی ولد مرید کے نام سے ہوئی ہے جو دلگان شہر میں واقع گاؤں چاہکیجی کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
زخمی بچے کی شناخت جس کا تعلق کہنوج سے بتایا جاتا ہے، رپورٹ آنے تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔