جنوبی رودبار(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو جنوبی رودبار میں گھریلو جھگڑے میں شوہر نے چاقو سے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔
مزید رپورٹ کے مطابق خاندانی اور گھریلو جھگڑے میں اس نے چاقو اور چھری سے اپنی بیوی پر 28 بار وار کرکے اسے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے لیکن پانچ دن بعد وہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کو امبر آباد شہر میں فورسز نے دو افراد کی گرفتاری کے بعد گرفتار کیا جنہوں نے فرار ہونے میں اس کی مدد کی تھی۔
تاہم مقتول اور قاتل کی شناخت کے بارے ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔