زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز منگل کی شام کو زاہدان تھانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان (دزاپ) پولیس تھانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ یونس دہمردہ ولد سرور ساکن زاہدان زخمی ہوگیا ۔
مزید رپورٹ کے مطابق کل شام تقریباً 21:00 بجے پیوجوٹ کار میں سوار مسلح افراد نے زاہدان شہر کے نصرت آباد علاقے میں ٹریفک پولیس اور تھانے کے قریب یونس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے اس کے ٹانگ پر کئی گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہو گیا ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔