پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeپھانسیاںقزلصار جیل پھانسی پانے والے قیدیوں کی تعداد 11 ہو گئی...

قزلصار جیل پھانسی پانے والے قیدیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے

کرج (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو کرج کی قزلصار جیل میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 11 ہوگئی، جن میں دو بلوچ قیدی اور ثقافتی تعلیم کے ایک ریٹائرڈ افسر ،ایک خاتون قیدی اور چھ امن و امان خراب کرنے کے جرم قیدیوں کو منشیات فروشی اور دیگر مختلف الزامات کے تحت پھانسی دے دی گئی ۔

 دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 33 سالہ احمد ناروہی ولد انور اور 31 سالہ محمد اسحاق زہی ولد یوسف دونوں زاہدان سے ہیں اور ایک لر قیدی 55 سالہ سعید صفایی کے نام شامل ہیں ۔ جو کہ ہرسین کرمانشاہ سے ہے ۔

 اور دیگر پھانسی پانے والے قیدیوں کی شناخت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چھ سیکورٹی اور امن و امان خراب کرنے کے الزام ، ایک خاتون سمیت دیگر تین قیدی شامل ہیں جنہیں آج پھانسی دے دی گئی ہے ۔

  ذرائع نے پہلے بتایا کہ دو بلوچ قیدیوں کی گرفتاری 2019 میں تین دیگر افراد کے ساتھ تہران میں منشیات سے متعلق الزامات میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ سعید صفایی کو 2017 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ تاہم اس وقت سعید نے عدالت میں اپنے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا کہا تھا کہ مجھے پھنسایا جا رہا ہے لیکن عدالت نے ان کی فریاد نہیں سنی اور انہیں سزائے موت سنا دی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز