جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںدزاپ: قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ سے...

دزاپ: قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

دزاپ(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز بدھ کی صبح قابض ایرانی خفیہ ادارے نے زاہدان کے علاقے کشاورز میں ایک بلوچ شہری کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان) میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے تعاقب کرنے کے بعد فائرنگ کرکے 28 سالہ جلیل باجیزہی ولد عزیز کو شہید کر دیا جو کہ دزاپ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے جلیل کو ناردکی میں اس کے گھر میں تعاقب کے بعد ان پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ شہید ہوگیا ۔ جبکہ کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے فوراً ان کی لاش کو ان کی گھر میں منتقل کرنے کے بعد یہ الزام لگایا ہے کہ جلیل نے شارٹ گن سے خودکشی کر لی ۔

دریں اثنا محلے کے تمام لوگوں نے اس واقعہ کو دیکھا اور قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے اس دعوے کی تردید کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز