پنجشنبه, اکتوبر 24, 2024
Homeخبریںقلعہ سیف اللہ میں محبوب جوگیزئی پر بم حملہ، چار افراد زخمی

قلعہ سیف اللہ میں محبوب جوگیزئی پر بم حملہ، چار افراد زخمی

قلعہ سیف اللہ:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے بازار میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے محبوب جوگیزئی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ایاز جوگیزئی کے چچا زاد بھائی، محبوب جوگیزئی، اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب ان پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں محبوب جوگیزئی اور دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کر دیا گیا۔

تاہم حملے کے محرکات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز